کل جمعہ (12-16)کواسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے35ویں یوم تاسیس کے موقع پر الخلیل کے شمال میں بیت امر قصبے میں ایک مارچ اور ایکفوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔
یہ مارچ نمازجمعہ کے بعد بیت امر کی جامع مسجد کے سامنے سے نکلا، شرکاء نے سبز جھنڈے، شہداء کیتصاویر اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ’ حط السیف قبال السیف ، بیت امر علی خطیالضیف‘ کے نعرے درج تھے۔
فوجی پریڈ میںدرجنوں نقاب پوش افراد جنہوں نے فوجی وردی اور شہید عزالدین القسام بریگیڈز کےنشانات پہنے ہوئے تھے شرکت کی۔
یہ مارچ مقبوضہمغربی کنارے میں حماس کے حامیوں کے خلاف حکام کی جانب سے من مانی گرفتاریوں اورطلبی کی مہم کے باوجود ہوا ہے۔
فلسطینی اتھارٹیکی سکیورٹی سروسز نے حماس کے حامیوں کو جماعت کے یوم تاسیس پر گرفتاریوں اور سمن کیایک بڑی مہم شروع کی، جس سے 100 سے زیادہ شہری متاثر ہوئے۔
بیت امر قصبہ اورقریبی بستی روڈ پر قابض فورسز کے ساتھ مسلسل جھڑپیں جاری ہیں جو شہریوں کے خلافروزانہ کی بنیاد پر خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
گذشتہ ہفتوں کےدوران بیت امر قصبے کے قریب قابض فورسز اور آباد کاروں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگکے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔