چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی عوام یہودی عزائم سے باخبر رہیں، خدیجہ خویص

ہفتہ 17-دسمبر-2022

فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے سرگرم خاتون استاد خدیجہ خویص نے فلسطینی عوام کو خبر دار کیا ہے کہ یہودی آباد کار اپنی تعطیلات مسجد اقصیٰ میں منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

 اس کا مطلب مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ایک اور موقع پانا اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی سازشوں کو تیز کرنا ہے۔

خدیجہ خویص نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہودی تعطیلات مسجد اقصیٰ میں منانے کا واضح مقصد مسلمانوں نے قبلہ اول کو یہودیانے کی طرف پیش رفت کرنا ہے۔ اسے روکنا ضروری ہے۔

 انہوں نے یہودی ٹمپل گروپس منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ مسجد اقصیٰ میں بڑی تعداد کے ساتھ دھاوا بولیں۔ ان کی 18 دسمبر سے 26 دسمبر تک چھٹیاں اس سلسلے میں بڑی خطرناکی لیے ہوئے ہیں۔

یہودی آباد کاروں نے  یہودی خواتین کو بھی مسجد اقصیٰ میں بڑی تعداد مں پہنچنے کی کال دے رکھی ہے۔ یہودی خواتین منگل کے روز مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولیں گی۔

مختصر لنک:

کاپی