اسرائیلی قابض فوج نے جمعہ کے روز مغربی کنارے کے علاقوں میں دھاوا بول دیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی قابض فوج نے بیت لحم میں واقع پناہ گزین کیمپ میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں کے گھروں پر آنسو گیس کے شیل اور اسٹن گرینیڈ فائر کیے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ المفتاح کے علاقے میں اسرائیلی قابض اتھارٹی کے حملے کے دوران آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ کی وجہ سے فلسطینیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا۔
نابلس کے جنوب میں واقع عصرین گاؤں میں اسرائیلی قابض اتھارٹی کی کارروائی کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کارروائی کے نتیجے میں بوڑھی خاتون سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
نابلس کے مشرق میں واقع دجان گاؤں میں آبادکاری مخالف مارچ روکنے کے لیے اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینی نوجوانوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ آنسو گیس کی وجہ سے فلسطینی نواجوانوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔