اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی نیشنل کونسل کےسابق سربراہ سلیم الزعنون کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ سلیمالزعنون 89 سال کی عمر میں اردن دارالحکومت عمان میں انتقال کرگئے تھے۔
ہنیہ کے دفتر کیطرف سے سلیم الزعنون کی وفات پر جاری تعزیتی بیان میں جس کی نقل مرکزاطلاعاتفلسطین کو موصول ہوئی ہے میں کہا گیا ہے کہ حماس کے سربراہ نے مرحوم سلیم الزعنونکے بھائیوں کو فون کیا اور الزعنون کی وفات پر تعزیت کی۔
ھنیہ کے دفتر نےکہا کہ تحریک کے سربراہ نے زعنون برادران کے ساتھ رابطے کے دوران مرحوم "ابوالادیب” کی ملک وقوم کے لیے خدمات کو سراہا۔ اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہمرحوم نے فلسطین نیشنل کونسل اور دیگر اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر قابل قدر خدماتانجام دی ہیں۔
ہنیہ نے کہا کہ الزعون کی وفات سب کے لیے ایک آزمائش ہے۔فلسطینی قوم ایک جدوجہد کرنے والے رہ نما سے محروم ہوگئی۔
مرحوم سلیم الزعنون28 دسمبر 1933 کو غزہ شہر میں پیدا ہوئے اور 1996 سے 2022 کے اوائل تک فلسطینی نیشنلکونسل کے صدر کے عہدے پر فائز رہے۔