جمعه 15/نوامبر/2024

درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا

جمعرات 15-دسمبر-2022

درجنوں انتہا پسند یہودی آباد کاروں  نے بدھ کے روز مسجد اقصیٰ کے اندر تک ماچ کیا اور مسجد اقصٰی کی بے حرمتی کی۔ قسطل نیوز ویب سائٹ کے مطابق 18 یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی قابض فورسز کی حفاظت میں مسجد اقصی کے باب المغربیہ سے اندر لایا گیا۔   

 اس دوران کسی مسلمان کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی گئی۔ قابض فورسز کی حفاظت میں لائے گئے ان یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمت کے لیے ارادتا تکمودی رسومات کیں۔            

  یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ میں آمد اس بڑھے ہوئے سلسلے کی وجہ سے مسجد کی بے حرمتی معمول بن چکی ہے۔ جبکہ قابض اسرائیلی اتھارٹی مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر بھی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں ۔  

اس کے تدارک کے لیے  یروشلم کے مسلمانوں نے دوسرے مسلمانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ  مسجد اقصیٰ میں اپنی آمدو رفت اور موجودگی بڑھائیں تاکہ بے حرمتی کے واقعات میں کمی کا امکان پیدا ہو سکے۔ 

مختصر لنک:

کاپی