مقبوضہ مغربیکنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیںاور مزاحمت کاروں کی 17 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں فائرنگ کی چار کارروائیاںبھی شامل ہیں۔
فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے مغربی کنارے میں تصادم کے علاوہ 4 فائرنگ، 3 دھماکہ خیزآلات کے دھماکے، مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے اور آباد کاروں کے حملوں کے ردعمل کیکارروائیاں شامل ہیں۔
قابض افواج کےساتھ جھڑپوں کا محور مقبوضہ مغربی کنارے کی گورنری کے 8 علاقوں پر تھا۔ اس دوران قابض فوج کی گاڑیوں اور فوجیوں پرپتھراؤ کیا گیا۔
مخصوص کارروائیوںمیں الجلمہ چوکی پر فائرنگ کے علاوہ جنین میں دراندازی کے دوران قابض افواج سے جھڑپیں،فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا۔
مزاحمتی کارکنوں نےنابلس میں بیت فوریک چوکی پر تعینات قابض فوجیوں پر بھی فائرنگ کی۔
مزاحمتی کارکنوں نےرام اللہ گورنری کے دیر ابو مشعل گاؤں میں آباد کاروں کی گاڑیوں پر مولوٹوف کاک ٹیلپھینکے۔
جنین میں دیگرجھڑپوں کے علاوہ القدس کے قصبے ابو دیس میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
دوسری طرف مردا،سلفیت، طولکرم اور قلقیلیہ میں دیوار فاصل کے قریب اور الخلیل میں العروب کیمپ میںقابض فوج کے ساتھ ہوئیں۔