چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل ’مجرم ریاست‘ اس کے لیڈروں کو کٹہرے میں لایا جائے:حماس

اتوار 11-دسمبر-2022

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے قابض ریاست کومجرم ملک قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انسانیحقوق کی سنگین پامالیوں پر صہیونی ریاست کی عسکری اور سیاسی لیڈرشپ کو کٹہرے میںلانے اور ان کے خلاف مقدمات چلانے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کیجنرل اسمبلی کی طرف سے 1948 میں منظور کیے گئے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کیسالگرہ کے موقع پرکل ہفتے کو ایک بیان میں حماس نے زور دیا کہ یہ دن فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے اور جرائم کے حجم کواجاگر کرنے کا ایک موقع ہے۔

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کا جشن ایک اہم موقع ہے جو دنیا کو اس کیذمہ داریوں کی یاد دلاتا ہے۔ قابض ریاست کیخلاف ورزیوں اور اس کے آباد کاروں کی دہشت گردی کوجرم قرار دینےکے لیے سنجیدہکارروائی کرنا اور انہیں ہر طرح سے روکنے کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کیکہ انسانی حقوق کے عالمی دن کا جشن ایک ایسے وقت میں منایا جا رہا ہے جب قابض کیدہشت گردی اور فلسطینی عوام کے خلاف اس کی منظم خلاف ورزیاں، جان بوجھ کر قتل، بستیوںپر تجاوزات اور زمین کی چوری کی صورت میں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

حماس نے زور دےکر کہا کہ قابض ریاست کے جرائم انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور بین الاقوامیقوانین کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ یہ دن اور آج کے روز منظور ہونے والےانسانی حقوق کا اعلامیہ فلسطینیوں کے تمام جائز حقوق کی پاسداری اور آباد کاری کےمنصوبوں کو مسترد کرنے کا اعادہ کرتا ہے۔

حماس نے اقواممتحدہ، اس کے اداروں اور عالمی برادری نے مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربیکنارے میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی ریاستی جرائم کو روکنے اور غزہ کی پٹی پر مسلط کردہناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی