بیت عمار ٹاون میں اسرائیلی قابض فورسز کی طرف سے فلسطینیوں پر اندھا دھند شیلنگ کے باعث فلسطینی کی بڑی تعداد کی حالت غیر ہو گئی۔ آنسو گیس کے اس اندھے استعمال کا واقعہ ہفتے کی شام الخلی شہر کے بیت عمار ٹاون میں پیش آیا ۔
اس موقع پر اسرائیلی قابض فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان سخت تصادم کا ماحول بن گیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ تصادم اس وقت شروع ہ ا جب اسرائیلی فورسز نے بیت عمار کے داخلی راستے کو بند کر کے فلسطینیوں کی نقل و حرکت روک دی۔
اسرائیلی قابض فورسز کی طرف سے یہ اقدام فلسطینیوں کو ایک جنازے ،میں شرکت سے روکنے اور جنازے کے ساتھ قبرستان تک جانے سے روکنے کے لیے کیا تھا۔
نہ صرف یہ کہ فلسطینی شہریوں کو جنازے میں جانے سے روکنے کے لیے بیرئیر لگا کر راستہ بند کیا گیا بلکہ جنازے کے شرکا کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔
رد عمل میں جنازے کے شرکا نے بھی سخت جواب دیا، اس دوران قابض فورسز نے بد ترین آنسوس گیس کے گولے فائر کیے۔ نیز مقامی نوجوان کو نبی صالح نامی گاوں کو اغوا کر لیا۔ یہ گاوں رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع ہے۔