اسرائیلی قابض فوج نے جمعہ کے روز مختلف جگہوں پر حملے کر کے درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔ قابض فوج کی طرف سے یہ پر تشدد واقعات ناجائز یہودی بستیوں اور اسرائیلی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاج کو روکتے ہوئے پیش آئے۔
نابلس میں اسرائیلی قابض فوج نے بیتا اور بیت دجن ٹاون میں فلسطینی مظاہرین کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک بچہ اسرائیلی فوج کی طرف سے چلائی گئی ربڑ کی گولی سے زخمی ہو گیا۔ جبکہ دس فلسطینیوں کا آنسو گیس کی بد ترین شیلنگ سے برا حال ہوگئی۔
چھ فلسطینیوں کفر قدوم قلقلیہ میں قابض فوج نے زخمی کر دیا گیا۔ اسی طرح کے دوسرے واقعات الخلیل کے علاقے زاویہ میں پیش آئے اور متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ واضح رہے یہ سب واقعات مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبات میں پیش آئے۔