جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں 17 سالہ لڑکا شہید، متعدد زخمی

جمعہ 9-دسمبر-2022

اسرائیلی فوج کیریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک 17 سالہ  لڑکا شہید اور متعد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطینکے مطابق جمعرات کی شام ضیا محمد الریماوی  کو اسرائیلی فوج نے گولیوں کا نشانہ بنا کر شہیدکیا جب کہ اس کارروائی میں تین دیگر فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے انزخمیوں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔

یہ واقعہ غرباردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مغرب میں عابود قصبے میں ہونے والی جھڑپوں کےدوران پیش آیا۔

فلسطینی وزارتصحت نے کہا ہے کہ اسے ایک فلسطینی کی شہادت اور دوسرے کے شدید زخمی ہونے کی”سول ایسوسی ایشن” کی طرف سے رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شدید زخمی ہوئےہیں۔

قبل ازیں وزارتصحت نے قابض فوج کی گولیوں سے دو زخمیوں کو رام اللہ کے  کنسلٹنٹ اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ ان میں سے ایککی ٹانگ جبکہ دوسرے کے سینے کے قریب گولی لگی ہے۔ دونوں کی حالت تشویشناک بیان کیجاتی ہے۔

اسرائیلی”کان” چینل نے بتایا کہ قابض فوج نے رام اللہ کے مغرب میں "عفریم”بستی کے قریب روٹ 465 پر پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی