چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کے نیچے اسرائیل کی ایک نئی سرنگ کا انکشاف

جمعرات 8-دسمبر-2022

فلسطینی ذرائع نےمسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کے نیچے ایک نئی اسرائیلی سرنگ کا انکشاف کیا ہے جو زیرزمین 20 میٹر کی گہرائی میں کھودی گئی ہے اور اسے اسرائیلی قابض دشمن نام نہاد "ٹیمپلبرج” کا نام دیتا ہے۔

مقبوضہ فلسطین کےعلاقے ام الفحم سے تعلق رکھنے والے محقق معاذ اغباریہ نے کہا کہ یہ سرنگ کئی ماہقبل کھولی گئی تھی اور یہ نام نہاد "حشمونیم” سرنگ کے نیچے واقع ہے اوردیوار البراق سے غوانمہ دروازے تک پھیلی ہوئی ہے۔ زائرین مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں عمریہ اسکول کے نیچے سرنگ کےدروازے سے باہر نکل رہے ہیں۔

انہوں نے زور دےکر کہا کہ نئی سرنگ مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کی بنیادوں اور دیوار کے راستے کےساتھ واقع پرانے شہر کے مکانات کے لیے خطرہ ہے، جب تک قابض اسرائیل اس جگہ پر کھدائی کا کام جاری رکھے گا۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ یہ قابض ریاست یہودیوں اور غیر ملکیسیاحوں کو دیوار براق سے سرنگ کا دورہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، جن میں وہ لوگ بھیشامل ہیں جن کے پاس "بلیو آئی ڈی” ہے۔ انہیں ایک معائنہ گیٹ سے گزر نے اور اسے دیکھنے کے لیے40 شیکل ادا کرنا ہوتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی