چهارشنبه 30/آوریل/2025

کینسر کے شکار فلسطینی قیدی کی اسرائیلی لاپرواہی کے باعث جان خطرے میں

منگل 6-دسمبر-2022

فلسطینی اسیران کلبنے کہا ہے کہ قابض ریاست کی جیل انتظامیہ اسیر عا صف الرفاعی کے خلاف جرم کر رہیہے۔ عاصف کینسر کا مریض ہے مگر وہ جان بوجھ کر اسے ہسپتال منتقل کرنے میں تاخیر کررہی ہے اور اس کا علاج مکمل کرنے کے لیے ضروری طبی معائنے میں تاخیر کی جا رہی ہےجس کے نتیجے میں اسیر کی حالت خطرے میں ہے اور اس کی زندگی کسی بھی وقت ختم ہوسکتیہے۔

اسیران کلب نے ایکپریس بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج نے 20سالہ الرفاعی کو گذشتہ24ستمبر کوگرفتار کیا تھا اور وہ بڑی آنت اور غدود کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ اسیر کا تعلق  رام اللہ کے نواحی علاقے کفر عین سے ہے۔ اس کیصحت کی حالت خطرناک ہے اور اسے فوری طبی سہولیات کی ضرورت ہے۔

اسیران کلب نےنشاندہی کی کہ الرفاعی ایک سابق قیدی ہیں جنہیں بچپن سے ہی بار بار گرفتار کیا جاتا رہا ہےاور یہ ان کے خلاف چوتھی گرفتاری ہے اور حال ہی میں قبضے کی فوجی عدالت نے اس کینظر بندی میں 4 جنوری 2023 تک توسیع کردی ہے۔

یہ بات قابل ذکرہے کہ قابض حکام اپنی جیلوں میں تقریباً 600 بیمار قیدیوں کو حراست میں رکھے ہوئے ہیںجن میں سے 200 کے قریب دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ 24 قیدی اور ایسے قیدی بھی شامل ہیں جو مختلفدرجات کے کینسر اور ٹیومر میں مبتلا ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی