شنبه 16/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں میں فلسطینیوں کی 26 مزاحمتی کارروائیاں

منگل 6-دسمبر-2022

گذشتہ چوبیسگھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔ اس دوران26 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں گولی مارنے، دھماکہ خیز آلات سےدھماکہ اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنا شامل ہیں۔

فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے قابض فوجیوں اور آباد کاروں کو نشانہ بنانے والے 5شوٹنگ حملوں اور 3 دھماکہ خیز آلات کے دھماکے کی نشاندہی کی۔

قابض ریاست کےساتھ تصادم کے دوران مولوٹوف کاک ٹیل اور پٹاخے پھینکے گئے۔ تصادم 13 مقامات پر فلسطینوں کی طرف سے قابض فوج اورآباد کاروں پر سنگ باری کی گئی۔

فلسطینیوں نےمغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں آباد کاروں کے تین حملوں کا جواب دیا اور آبادکاروں کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی۔

بھرپور کارروائیوں میںمزاحمتی کارکنوں نے دھماکہ خیز مواد پھینکنے کے علاوہ جنین اور اس کے کیمپ پر اسرائیلیفوج کے دھاوے کے دوران قابض فورسز پر فائرنگ کی۔

الطور، کوہ گریزیماور نابلس کے قصبے صورہ میں قابض فوجی پوائنٹ کی طرف فلسطینیوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

مزاحمتی کارکنوں نےطولکرم میں ہرمش یہودی بستی کی طرف فائرنگ کی اور بیت لحم میں جھڑپوں کے دوراندھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہ بننے کے بعد ایک فوجی زخمی ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی