اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن باسم نعیم نے اسرائیلی صدر کے دورہبحرین اور منامہ میں ان کے استقبال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایک عرب حکمران کا ایک نسل پرست ریاست کے سربراہ اور سب سے بڑی دہشت گرد تنظیمکے سربراہ کے استقبال کا منظر قابل مذمت اور شرمناک ہے۔
نعیم نےاتوار کےروز ایک پریس بیان میں زور دیا کہ منامہ اپنی پوری تاریخ میں فلسطین کا ساتھ دینےکے لیے جانا جاتا ہے اور یہ استقبال ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہمارے نوجوانوں کاخون بہہ رہا ہے اور ہمارے نہتے شہریوں کے خون سے ان کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب مقدس مقامات کی حرمت کو پامال کیا جارہا ہے، جن میں سب سے اہم مسجد الاقصیٰ ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب عرب عوام قطر ورلڈکپ میں شرکت کے لیے باہر جا رہے ہیں۔ عربعوام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کو مسترد کردیا ہے۔
خیال رہے کہاسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ گذشتہ روز بحرین کے سرکاری دورے پر منامہ پہنچے تھے۔