جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر بمباری

اتوار 4-دسمبر-2022

اسرائیل نے ہفتےکی شام غزہ سے چند راکٹ فائر کیے جانے کے جواب میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی دھڑوںسے تعلق رکھنے والے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ فلسطینیوں کی طرف سے داغے گئےراکٹوں میں سے بعض غزہ کے اطراف میں کھلے علاقے میں گرے۔

مرکزاطلاعاتفلسطین کے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ ایک راکٹ نہال عوز بستی کے قریب گرا جسسے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کےترجمان نے تصدیق کی کہ "شمالی غزہ کی پٹی کے کھلے علاقوں میں وارننگ دی گئیتھی۔ انہوں نے کہا کہ "کوئی انٹرسیپٹر میزائل لانچ نہیں کیا گیا۔ فوجی ترجمانکا کہنا تھا کہ راکٹ حملوں کے بعد شمالی غزہ میں معمولات زندگی متاثر نہیں ہوئے۔

درایں اثنا اسرائیلیمیڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی اسرائیل میں نہال عوز بستی کے قریب سائرن کی آوازیںسنی گئیں۔

غزہ کےمحاذ پرتازہ کشیدگی ایک ایسے وقت میںسامنے آئی ہے جب دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں ریاستی دہشت گردی میں 80 گھنٹوں کے10 فلسطینی شہیدہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی