شمالی مقبوضہمغربی کنارے میں نابلس گورنری کے جنوب میں واقع اوصرین قصبے کے چوراہے کے قریب فلسطینی مزاحمتی نوجوانوں اور اسرائیلی قابض فوجکے درمیان ہفتے کی شام پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
قابض فوجیوں کیجانب سے فلسطینی نوجوانوں پر اسموک بموں اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں دھویںکے بادل بلند ہوئے۔
اوصرین قصبے میںنوجوانوں نے گذشتہ روز نوجوان عمار مفلح کی شہادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے زعترہچوکی کی طرف جانے والی مرکزی سڑک پر ربڑ کے ٹائروں کو آگ لگا دی۔
حوارہ میں شہید مفلح کی شہادت کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔مفلحکو قابض فوجیوں نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری جرائم کے سلسلے کے دوران گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔
آدھی رات سےمزاحمتی کارکنوں نے نابلس اور جینین میں فوجی مقامات اور قابض ریاست کی چوکیوں کونشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی پانچ کارروائیاں کیں۔