جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں نے سفلیت میں زیتون کا باغ اجاڑ ڈالا

اتوار 4-دسمبر-2022

کل ہفتے کے روز یہودیآباد کاروں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے سلفیت کے مغرب میں واقع بروقینقصبے میں زیتون کے درجنوں درخت کاٹ ڈالے جب کہ دیگر آباد کاروں نے رام اللہ کےشمال میں واقع قصبے "سنجل” میں کسانوں کے کام میں رکاوٹیں ڈالیں۔

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ آباد کاروں نے سات سال پرانے 40 زیتون کے درخت کاٹ دیے۔ یہ علاقہ بروقینقصبے کے شمال میں اور "ایریل ویسٹ” سیٹلمنٹ انڈسٹریل زون سے ملحق ہے۔

یہ درخت بروقینقصبے کے محمد فواز مصطفیٰ عبدالجلیل کی ملکیت ہیں۔

یہودی آباد کاروںنے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے سنجل میں کسانوں کو انکی زمینوں پر کام کرنے سے روک دیا۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ مسلح آباد کاروں نے قصبے میں کسانوں پر حملہ کیا۔ ان پر حملہ کیا انہیںان کی زمینوں پر کام کرنے سے روکا اور انہیں ان سے بے دخل کر دیا جب وہ قصبے کےشمالی اور مشرقی علاقوں میں اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔اس موقعے پر یہودیآباد کاروں کو اسرائیلی فوج کی مدد حاصل تھی۔

مختصر لنک:

کاپی