جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مہلک طاقت کا استعمال تشویشناک ہے

اتوار 4-دسمبر-2022

مقبوضہ فلسطین میں قائم یورپی یونین کے دفتر نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف گلی محلوں میں مہلک طاقت کے استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 یورپ یونین کے مطابق 2006  کے بعد 2022 سال کا رواں سال فلسطینی عوام ک ہلاکتوں کے حوالے سے ہلاکت خیز سال ثبات ہوا جس میں اب تک 140 فلسطینیوں کو گلی کوچوں اور گھروں کے اندر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ‘       

 جمعہ کی رات دیر سے کیے گئے ایک ٹویٹ میں فلسطینی میں قائم یوپی دفتر کی طرف سے کہا گیا ہے ‘  فلسطینی شہریوں کی ان ہلاکتوں کی تحقیقات کی جانی چاہیے تاکہ ان انسانی جانوں کے اتنی بڑی تعداد میں نقصان کے ذمہ داروں کا احتساب ممکن ہو سکے۔   

یورپی یونین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ‘ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت  موقع محل کے تحت محدود تر ہے، لیکن جو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے یہ تو انسانی جانوں اور انسانی اعضاء کے لیے سخت خطرناک ہے۔         

واضح رہے جمعہ کے روز یورپی یونین کے اس بیان سے پہلے آن لائن ایک ایسی فوٹیج  پوسٹ کی گئی ہے جس میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی ایک فلسطینی کو گولی مارنے سے پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنارہا ہے، بعد ازاں اسے گولی سے نشانہ بنیا گیا اور زمین پر گرنے کے بعد تڑپ تڑپ کر جانے دینے کے لیے چھوڑ دیا گیا۔   

کسی فرد یا اسرائیلی ایمبولینس نے اس فلسطینی کو ہسپتال نہیں پہنچایا کہ وہ تڑپ تڑپ کرجان دینے پر مجبور رہے۔   

کافی دیر سڑک پر پڑے پڑے اس کا خون بہتا رہا۔  پھر اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ لیکن وہ طبی امداد سے پہلے ہی  22 سالہ عمار مفلح جام شہادت نوش کر گیا۔     

فلسطینی وزارت صحت نے اس کی شہادت کی تصدیق کر د ہے۔ اس کا تعلق حوارہ ٹاون سے بتایا گیا ہے۔ واضح رہے اسرائیلی قابض فورسز ان دنوں گلی کوچوں میں فلسطینی نوجوانوں  کو بطور خاص اپنا نشانہ بنا رہی ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی