گذشتہ ہفتےمقبوضہمغربی کنارے میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ مزاحمتی کارروائیوں اور جھڑپوںکا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران ایک آباد کار ہلاک، متعدد فوجی اور آباد کار زخمیاور 8 شہری جاں بحق ہوئے۔
فلسطین انفارمیشنسینٹر’معطی کی طرف سے جاری رپورٹ میں 25-11-2022) سے 1-12-2022 کے دوران فلسطینیوںکی مزاحمتی کارروائیوں اور اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تفصیلات بیان کیگئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران 8 فلسطینی شہری شہید جبکہ ایک صہیونی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
معطی نے مزاحمت کی226 کارروائیوں کی تفصیل جاری کی۔ راماللہ میں رن اوور حملہ، فائرنگ کے 15 گاڑیوں سے کچلنے جانے کے واقعات سمیت 16 دھماکہ خیز آلات اور پٹرول بم حملے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابقگذشتہ ہفتے فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں پر سنگ باری کے83 واقعات ریکارڈ ہوئے۔ یہودی آباد کاروں کے 12 حملوں کو پسپا کیا گیا۔ 73 مقاماتپر اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے ساتھ تصادم ہوام۔ اس دوران اسرائیلی فوج اورآباد کاروں کی 22 گاڑیوں کیتوڑپھوڑ کی۔
گذشتہ ہفتے کےدوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشدت گردی کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی شہید ہوئے۔ شہداء میں 26 سالہ محمد ایمن السعدی، نعیم جمال زبیدی اور 26 سالہ محمد توفیقبدرانہ شامل ہیں جنہیں جنین میں شہید کیا گیا۔