فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں جن میںسب سے نمایاں 5 فائرنگ آپریشنز، ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ، 16 تصادمپوائنٹس، 5 مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔ 8 مقامات پرآباد کاروں کے ساتھ تصادم ہوااور ان حملوں میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
مزاحمتی کارروائیوںکے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
القدس میں الراماور الطور کے پڑوس میں جھڑپیں شروع ہوئیں۔ رام اللہ میں ابو شخیدیم، عابود، ترمسعیااور النبی صالح کے علاقوں میں بھی جھڑپیں ریکارڈ کی گئیں، جب کہ بیرزیت اور اسٹریٹ60 میں پتھراؤ دیکھا گیا۔ ان مقامات پریہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی گاڑیوںاور املاک کی توڑپھوڑ کی کوشش کی۔
مزاحمتی کارکنوںاور اسرائیلی فوج کے درمیان جنین کیمپ میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔ جنین شہر میںاسرائیلی فوجیوں نے شیکد یہودی بستی، موفودوتان، الھدف محلے اور جنین کیمپ کےعلاقوں میں فائرنگ کی۔
نابلس میں مزاحمتکاروں نے قابض فورسز پر فائرنگ کی، جب کہ سلفیت، عزون اور قلقیلیہ میں ہوٹل ایریا میںآباد کاروں پر پتھراؤ کیا اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔
طولکرم نے نسلیدیوار کے قریب تصادم اور پتھراؤ کا مشاہدہ کیا، جب کہ بیت لحم نے سنگ باری کیکارروائیاں، آباد کاروں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرتے ہوئے دیکھا۔
الخلیل میںمزاحمت کاروں نے گوش عتزیون جنکشن اور عروب کیمپ پر پتھر پھینکنے، آباد کاروں کامقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔