فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک سینیر فلسطینی مزاحمتی کمانڈر26 سالہ محمد ایمنالسعدی المعروف ’ابو الایمن‘ اور ن کے ساتھی 27 سالہ نعیم جمال زبیدی اسرائیلی فوج کی ٹارگٹ کلنگ کارروائی میں شہیدہوگئے ہیں۔
فلسطینی مجاھدینکی شہادت کے واقعے پر جنین شہر اور غرب اردن کے دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں میںشدید غم وغصے کی لہردوڑ گئی ہے۔
خیال رہے کہکمانڈر ایمن السعدی جنین بٹالین کے سربراہ تھے اور ان کا تعلق اسلامی جہاد کےعسکری ونگ القدس بریگیڈ سے تھا۔
القدس بریگیڈز نےجنین بریگیڈ کے فیلڈ کمانڈر محمد ایمن السعدی "ابو الایمن” اور ان کے معاون عظیم کمانڈر نعیم جمال زبیدی کیشہادت کی تصدیق کی ہے۔ دونوں کو قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح بزدلانہ حملےکا نشانہ بنایا۔
دونوں کمانڈروںکی شہادت کے بعد غرب اردن میں 36گھنٹوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے جب کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کیریاستی دہشت گردی میں جنین میں 50اور غرب اردن میں 209فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
مقامی ذرائع نےتصدیق کی کہ قابض فورسز نے جنین شہر اور اس کے کیمپ پر کئی سمتوں سے بڑی تعداد میںدھاوا بول دیا اور شدید گولہ باری کے درمیان گھروں کی چھتوں پر اپنے اسنائپرز کوتعینات کیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ مزاحمتی کارکنوں نے قابض فورسز سےبھرپورمقابلہ کیا۔ قابض فوج نے مسلح جھڑپوں کےدوران جنین کیمپ میں ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا۔اس کے دوران قابض فورسز نےمزاحمتی کمانڈروں محمد ایمن السعدی اور نعیم جمال الزبیدی کو بے دردی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید کردیا۔