چهارشنبه 30/آوریل/2025

5 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غرب اردن اور القدس میں شٹرڈاؤن ہڑتال

جمعرات 1-دسمبر-2022

کل بدھ کو اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں پانچ شہریوں کیشہادت کے بعد مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مکمل شٹرڈاؤن اور پیہہ جام ہڑتال کی گئی اور فلسطینی شہریوں کی طرف سے اسرائیلیفوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔

ایک بیان میں”عرین الاسود” گروپ نے مزاحمتی قوتوں پر زور دیا کہ وہ بدھ کو مغربیکنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے تمام شہروں میں یوم الغضب کے لیے جمع ہوں۔ بیان میں فلسطینیوںسے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کی ضرورت پر زور دیا۔

عرین الاسود نےاس بات پر زور دیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور یہ کہ ہم نے جو بھیوعدہ کیا ہے وہ پورا ہوگا۔موت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہم سب مختلف طریقوں سے مریںگے، لہذا موت کو بنانے میں اچھا کام کریں۔ جب تک وہ ہم سے ہمارے جینے کا حق چھین لیتےہیں تو اس کے بعد ہمارے پاس جینے اور مرنے میں سے ایک کا آپشن ہے۔”

گذشتہ روز راماللہ اور الخلیل میں اسرائیلی فوج نے پانچ فلسطینیوں کوشہید کردیا گیا۔ منگل کےروز فلسطینی شہری 45سالہ رانی مامون ابو علی نے غرب اردن میں ایک یہودی آباد کار خاتون کو اپنی گاڑیتلے کچل کر زخمی کردیا تھا۔ اس موقعے پر موجود قابض فوج نے گولیاں مار کر ابو علیکو شہید کردیا تھا۔ منگل کے روز رام اللہ میں المغیر گاؤں پر چھاپے کے دوراناسرائیلی فوج نے رائد غازی العنسان کوگولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے 44 سالہ مفیدالخلیل کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی