الاقصیٰ کے ٹرسٹیزنے کہا ہے کہ مسجد مبارک کو فلسطینی عواماور عرب اور اسلامی اقوام کی حقیقی حمایت کی ضرورت ہے تاکہ اسے آباد کاروں کےمنصوبوں سے بچایا جا سکے۔
امنا کمیٹی کےرکن فخری ابو دیاب نے پریس بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کئے اطراف میں بسنے والےفلسطینیوں سے اپیل ہے کہ وہ اس میں اپنی موجودگی کو تیز کریں اور مسجد اقصیٰ کیطرف رخت سفر باندھیں۔
ابو دیاب نے شہرمیں کھدائی اور مسلسل دراندازی کے ذریعے مقدس شہر کی خصوصیات کو تبدیل کرنے کیقابض ریاست کی سازشوں سے خبردار کیا۔
الاقصیٰ ٹرسٹیزبورڈ کے ایک رکن نے مقبوضہ یہودیت کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے مسجد کے ساتھربط کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے واضح کیاکہ قابض حکومت مسجد اقصیٰ مبارک کے صحنوں کے اندر اپنے مذموم عزائم اور منصوبوں کوآگے بڑھانا اور مسجد مبارک میں یہودیت کا اسٹیٹس کومسلط کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے مسجداقصیٰ کے لیے متحرک ہونے کا مطالبہ کیا اور اس کے صحنوں میں جمعہ کی فجر کی نماز کیزیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کل 2دسمبر 2022 بروز جمعہ، الاقصیٰ میں زیادہ سے زیادہ حاضری پر زور دیا۔