اسرائیلی قابض فورسز نے بدھ کے روز النقب جیل کے ایک سیل میں چھاپہ مارا اور فلسطینی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فورسز نے دو روز قبل رام اللہ میں شہید ہونےوالے سگے بھائیوں جواد الریماوی اور ظافر الریماوی کے چچا کو بھی جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا ۔
اسریٰ میڈیا آفس کے مطابق ‘ فورسز کا تعلق اسرائیلی جیل سروسز کے ساتھ تعلق تھا، چھاپے کے دوران دو شہدا ریماوی برادران کے چچا کی سیل کو ہدف بنایا گیا۔’
اسریٰ میڈیا افس نے یہ بھی بتایا ‘ ریماوی برادران کے چچا اور بعض دوسرے قیدیوں کو ان کے سیلوں سے دو سری نامعلوم جگہ پرمنتقل کر دیا۔
اقابض فورسز کے اس چھاپے کے بعد النقب جیل میں فلسطینی قیدیوں میں سخت غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے۔