جمعه 15/نوامبر/2024

تضامن کا فلسطینی قیدیوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

بدھ 30-نومبر-2022

قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے قائم عالمی فاؤنڈیشن "تضامن” نے بین الاقوامی انجمن ہلالِ احمر اور اقوامِ متحدہ کے اداروں سے فلسطینی قیدیوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں تضامن نے کہا کہ اسرائیلی غاصب فلسطینی عوام اور خاص طور پر قیدیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔4650 فلسطینی قیدی اس وقت 23 جیلوں اور حراستی و تفتیشی مراکز میں انتہائی مشکل حالات میں قید ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں 18 سال سے کم عمر کے 160 بچے، 43 خواتین قید ہیں۔  اس کے علاوہ 6 فلسطینی ارکان پارلیمان اور 600 بیمار قیدی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی