جمعه 15/نوامبر/2024

"بین گویر” کے لیے ایک نئے منصوبے کا انکشاف…مزید یہودی آباد کاری

منگل 29-نومبر-2022

پیر کے روزایکعبرانی اخبار اخبار نے آنے والے عرصے کے دوران مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کومضبوط کرنے کے لیے قومی سلامتی کے اگلے وزیر اتمار بین گویر کے  نئے منصوبے کا انکشاف کیا۔

عبرانی اخبار”اسرائیل ہیوم” نے کہا کہ اس منصوبے میں یہودی کالونیوں کے لیے بنیادیڈھانچہ قائم کرنے کے لیے مزید زمین پر قبضہ کرنا شامل ہے۔ اس طرح ان کے حالات کوطے کرنا اور انہیں موجودہ بستیوں میں تبدیل کرنا ہے۔

منصوبے کے مطابقبین گویر نئی حکومت کے قیام کے بعد 60 دنوں کے اندر الخلیل کے جنوب سے مغربی کنارےکے شمال تک 60 کالونیوں کی صورتحال کو ٹھیک کرنے کے لیے کام کرنا ہے۔

منصوبے میں یہشرط رکھی گئی ہے کہ حکومتی وزارتیں حکومت کے قیام کے دن سے زیادہ سے زیادہ 18 ماہکے اندر یہودی کالونیوں آئینی حیثیت دینے کا کام مکمل کریں، جس میں ان بستیوں کوبجلی اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی بھی شامل ہے۔

حکومت بجلی، پانی،سیوریج اور سڑکوں سمیت انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے سالانہ 180 ملین شیکلز بھی مختصکرے گی اور آباد کاروں کے تحفظ کے اجزاء کو بڑھانے کے لیے 25 ملین شیکل مختص کیےجائیں گے۔

اس منصوبے میں زمینپرتسلط جمانے کے حوالے سے سول انتظامیہ کے انتظامی ضوابط میں تبدیلی بھی شامل ہے،جس سے آبادکاری کالونیوں کو وسعت دینے اور انہیں انفراسٹرکچر کی فراہمی کے مقاصدکے لیے فلسطینی اراضی قبضے میں لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی