چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض فوج نے غزہ کے سمندر میں 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

منگل 29-نومبر-2022

پیر کے روز اسرائیلیقابض فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں سمندر میں دو کشتیوں پر سوار 6 فلسطینیوں کوگرفتار کر لیا۔

قابض فوج کےترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے سمندر میں دو کشتیوںکو مصر سے اسمگلنگ کے شبے میں روکا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ فوج نے انہیں روکنے کے لیے دو کشتیوں پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد انہوں نے 6فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نے اشارہدیا کہ حراست میں لیے گئے چھ افراد کو دو کشتیوں کے ساتھ اسدود میں بحریہ کے اڈےپر منتقل کیا گیا، جس کے بعد انہیں پوچھ گچھ کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی