چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: فلسطینیوں کے یہودی آباد کاروں پرپٹرول بم حملے

پیر 28-نومبر-2022

اتوار کی شاممقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے یہودی آبادکاروں پرپتھراؤ کیا اور ان پر پٹرول بم حملےکیے جس کے نتیجے میں آباد کاروں کی بسوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

عبرانی میڈیا نےرپورٹ کیا کہ اتوار کی شام فلسطینینوجوانوں نے "کرمی زور” بستی کے چوراہے کے جنوب میں "گش عیتزیون”بستی کی سڑک پر ایک آباد کار بس پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

ذرائع نے بتایاکہ نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ میں پتھراؤ کے بعد آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصانپہنچا ہے۔

بحیرہ مردار کےقریب عین جدی اور متسپیہ شالم کے درمیان ایکآباد کار بس پر بھی پتھروں سے حملہ کیا گیا۔

یہ اس وقت ہوا جبنوجوان الخلیل شہر میں ایک بستی میں گھسنے، ایک آباد کار کو مارنے اور پھر آبادکار کے زرعی آلات کو تباہ کرنے کے بعد پیچھے ہٹنے میں کامیاب ہوئے۔

گذشتہ ہفتے مغربیکنارے میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ مزاحمت اور تصادم جاری رہا، جس کے دورانایک آباد کار ہلاک متعدد فوجی اور آباد کار زخمی اور 4 شہری شہید ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی