عبرانی خبر رساں اداروں کے مطابق، (نام نہاد) اسرائیلی انسدادِ دہشت گردی بیورو نے اسرائیلیوں کو ورلڈ کپ کے دوران قطر کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔
بیورو نے 15000 شائقین سے جو قطر میں موجود ہیں، تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے۔
"اسرائیلی شناخت چھپا کر مقابلوں سےلطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔” بیورو نے بیان دیا۔
یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی صحافیوں سے بات چیت کا انکار کیا گیا۔ انٹرویو لینے والوں سے پیٹھ پھیر لی گئی جب پتہ چلا کہ صحافی اسرائیلی ہے۔
مقامی اور دیگر شائقین نے اسرائیلی نامہ نگاروں سے کہا: "یہاں آپ کا استقبال کرنے والا کوئی نہیں ۔”