کل جمعہ کے روزاسرائیلی پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے قبلہ اول میں جمعہ کی نماز اداکی۔
مقامی فلسطینی ذرائعنے بتایا کہ جمعہ کی علی الصبح سےاندرون فلسطین کے شہروں، غرب اردن اور القدس سےنمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔
اسرائیلی فوج نےفلسطینی شہریوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔ قابض فوج کی طرفسے جمعہ کے روز یہودی آباد کاروں کو دھاوے میں سکیورٹی فراہم کی گئی اور فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سےروکا گیا۔
کل جمعہ کو مسجداقصیٰ میں نماز جمعہ کی امامت مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ ڈاکٹر اسماعیلنواھضہ نے کرائی۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو صہیونیریاست کی غلیظ اور گھنائونی سازشوں کا سامنا ہے۔
الشیخ اسماعیلنواھضہ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ ہمیشہ سے مسلمانوں کا مقدس مقام ہے اور ہمیشہ رہے گا۔قابض صہیونیوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں، گھروں، اراضی، اداروں، املاک اورمقدسات جن میں خاص طور پر مسجد اقصیٰ شاملہے پرحملے جاری ہیں۔
انہوںنے کہا کہاسرائیل فلسطینیوںکو تو مسجد اقصیٰ میں نماز اور عبادت کی ادائی سے روک رہا ہے۔فلسطینی اراضی میں بلا توقف یہودیوں کے لیےہزاروں مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جا رہی ہے۔