گذشتہ ہفتے مغربیکنارے میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں، جس کےدوران ایک آباد کار ہلاک، متعدد فوجی اور آباد کار زخمی جب کہ اسرائیلی فوج کیریاستی دہشت گردی میں 4 فلسطینی شہری شہیدہوئے۔
18 سے 24 نومبرکے دوران فلسطینی انفارمیشن سینٹر معطی نے مقبوضہ بیتالمقدس میں 4 شہریوں کی شہادت اور ایک آباد کار کے قتل کی تفصیلات جمع کی ہیں۔ اسدوران 66 دیگر کئی علاقوں میں زخمی ہوئے۔
معطی نے مزاحمت کاروںکی 224 کارروائیوں کو شمار کیا، جن میں القدس میں دوہرا بم حملہ، 20 فائرنگ کےحملے، رن اوور حملے اور دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے کے 13 حملےشامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابقفلسطینیوں کی طرف سے 66 بارپتھراؤ کی کارروائیاں، 31 آبادکاروں کے حملوں کو پسپاکرنے، 84 محاذ آرائی کے مقامات اور 4 گاڑیوں اور قبضے کے فوجی ساز و سامان کی توڑپھوڑ کے واقعات بھی شامل ہیں۔
گذشتہ ہفتے کےدوران اسرائیلی فوج کی دہشت گردی سے30 سالہ محمد احمدحرز اللہ ،18 سالہ محمودعبدالجلیل السعدی ،16سالہ محمد ہشام ابو کشک اور نابلس کے16 سالہ احمد امجدشحادہ شامل ہیں۔