اسرائیلی قابض فورسز نے فلسطینی آزادی کے لیے سرگرم کارکن اور اسلامی تحریک کے نائب سربراہ شیخ کمال الخطیب کے 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں سفری پابندیاں لگا دی ہیں۔
شیخ کمال الخطیب کے بارے میں اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے یہ فیصلہ جمعرات کے روز لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے۔
وزیر داخلہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شیخ کمال الخطیب پر یہ پابندی ایک ماہ کے لیے ہے ۔ تام اسی سفری پابندی کے اعلان میں یہ گنجائش بھی رکھی گئی ہے کہ اگر اسرائیلی حکام نے ضروری سمجھا تو اس سفری پابندی پر چھ ماہ تک کے لیے پاندی کی جا سکتی ہے۔
شیخ کمال الخطیب نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے اوراسے ایک من مانا فیصلہ قرار دیا جس کا کوئی قانونی و اخلاقای جواز نہیں ہے۔ انہوں نے اس سے پہلے اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رعد صلاح کے بیرون ملک سفر پر عاید پابندی کی بھی مذ مت کی ہے۔