کل بُدھ کے روزدرجنوں آباد کاروں نے فلسطینیوں کے خلاف مسلسل حملوں کے سلسلے کے ایک حصے کے طورپر نابلس کے جنوب اور مغرب کی سڑکوں کے چوراہوں کو بند کر دیا، اور ربڑ کے ٹائرجلائے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دیہے کہ درجنوں آباد کاروں نے نابلس کے مغرب میں دیر شرف جنکشن کو بند کر دیا اورنابلس اور طولکرم کے درمیان فلسطینی گاڑیوں کی نقل و حرکت کو روک دیا۔ اس موقعےپراسرائیلی فوج کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئیتھی۔
ذرائع نے مزیدکہا کہ آباد کار شمالی حوارہ چوراہے کے قریب نابلس کے جنوب میں واقع "یتزہار”بستی کے داخلی دروازے کے قریب جمع ہوئے۔
سیاق و سباق میں،آباد کاروں نے بورین سیکنڈری اسکول کے قریب ربڑ کے ٹائر جلائے، جو کہ بستی کی سڑک”یتسہار” کے قریب ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطینکی دستاویزات کے مطابق قابض افواج اور آباد کاروں نے گزشتہ اکتوبر کے دوران مغربیکنارے میں 3665 خلاف ورزیاں کیں۔