حماس نے یورپی کمیشن اور اسرائیل قابض اتھارٹی کی حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔
ان حالیہ مذاکرات کے دوران یورپی کمیشن اور اسرئیلی قابض اتھارٹی کے درمیان مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر بسنے والے فلسطینیوں کے کوائف کے تبادلے کا معاہدہ ہوا ہے۔
اس سلسلے میں حماس کی طرف سے منگل کو ایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی کمیشن کو فلسطین کے لوگوں کے حق حاکمیت اور آزادی کے حق کا احترام کرتے ہوئے اسرائیلی قابض اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات روک دینے چاہییں۔
حماس کی طرف سے واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ ‘یورپی کمیشن کا یہ اقدام ایک خطرناک مثال بنے گا۔ کیونکہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔ ‘
حماس نے ان مذاکرات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ‘ یہ اقدام اسرائیلی قبضے کی توثیق کرنے کے مترادف ہے۔ کیونکہ یہ مذاکرات فلسطینیوں کے قومی حقوق و سلامتی کے خلاف ہیں۔’
مذاکرات کو مسترد کرنے کے لیے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘یورپی کمیشن کو اسرائیلی قبضے کو مسترد کرنے والی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔ ‘