جمعه 15/نوامبر/2024

آباد کاروں کے ذریعے اسرائیل مسجد اقصیٰ پر فتنہ مسلط کرنا چاہتا ہے

بدھ 23-نومبر-2022

ممتاز مبلغ اور یروشلم کی اعلیٰ اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے خبر دار کیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بار بار بے حرمتی کرنے کے واقعات ایک شعوری اور منظم سازش کا حصہ ہیں۔

ممتاز مبلغ نے کہا ‘  اس بار بار کی بے حرمتی کا مقصد،  مسلمانوں کے قبلہ اول اور مقدس مقام  مسجد اقصیٰ پر فتنہ مسلط کرنا ہے۔ ‘ اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔                

انہوں نے ان خیالات کا اظہارقابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی حفاظت میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے  مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی کیے جانے پر کیا ہے۔  منگل کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں شیخ عکرمہ صبری کیا ہے۔    

انہوں نے یہا یہودی ربی یہودہ جلیک کی مسجد اقصیٰ میں آمد اور صحن مسجد میں جارحانہ اور اشتعال انگیز پر مبنی لیکچر اور بار بار یہاں آمد بھی مسجد اقصیٰ کی شناخت تبدیلی کا ذریعہ بن سکے گی نہ اس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ پر یہودی تسلط کا جواز نکل سکے گا۔      

شیخ عکرمہ صبری نے یروشلم کے رہائشی مسلمانوں کی طرف سے نماز کے لیے مسجد اقصیٰ میں مشکلات کے باوجود آنے کی تعریف کی اور کہا یروشلم کے مسلمان ہر روز مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔  

 تاہم انہوں نے عرب دنیا میں مسجد اقصیٰ کے حوالے سے جاری خاموشی اور بے حسی پر اظہار افسوس کیا۔ انہون نے کہا یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد کی بے حرمتی پر عرب دنیا سے آواز اٹھنی چاہیے۔    

 شیخ صبری نے ‘ تمام فلسطینیوں کے اپیل کی کہ جو بھی یروشلم میں داخل ہو سکتے ہیں وہ مسجد اقصٰی کی زیارت اور اس میں ادائیگی نماز کا اہتمام کریں اور یہودی آباد کاروں سے اسے تحفظ دلانے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

مختصر لنک:

کاپی