جمعه 02/می/2025

فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے ایک ‘وفا الاحرار’ کی تیاری کی ضرورت ہے

بدھ 23-نومبر-2022

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن روحی مشتھیٰ نے فلسطینی اسیران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے انہیں اسرائیلی جیلوں سے رہائی دلانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس عزم اظہار منگل کے روز غزہ میں ایک  کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔      

انہوں نے عرب اور مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطینی اسیران کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ ان اسیران کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی ممکن ہو سکے۔          

ان کا کہنا تھا کہ ‘ اسیران سرخ لکیر کا درجہ رکھتے ہیں ان پر تشدد کا تمام فلسطینیوں پر تشدد کے مترادف ہو گا ۔  اس لیے فلسطینی اسیران پر کیے جانے والے تشدد کا بدلہ لیا جائے گا۔ 

حماس رہنما روحی مشتھیٰ نے کہا   جس طرح وفا الحرار معادہ کیا گیا تھا اسی طرح ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے ہمیں تیاری کرنا ہو گی۔ تاکہ اسیران کی رہائیوں کی راہ ہموار ہو سکے۔  

مختصر لنک:

کاپی