مقبوضہ بیت المقدس میں بم دھماکوں میں کم از کم 22 افراد کے زخمی جبکہ ایک یہودی آبادکار ہلاک ہو گیا۔ ان دھماکوں کا ہدف یروشلم میں قائم ایک بس سٹیشن کو بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی پبلک سکیورٹی کے وزیر نے ان دھماکوں کو حملوں کا نام دیا ہے۔
دھماکوں میں زخمی ہونےو الے ۲۲ افراد کی سرکاری طبی ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ یروشلم سٹیشن کے خارجی دروازے کے قریب کیا گیا۔