جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا بیت لحم میں ایک اسٹیڈیم پر چھاپہ، نوجوان گرفتار

منگل 22-نومبر-2022

قابض اسرائیلیفوج نے کل سوموار کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےکے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضراسٹیڈیم پردھاوا بولا اور آنسو گیس کے گولے برسائے جب کہانہوں نے قلقیلیہ کے مشرق میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

الخضر اسٹیڈیم کےمنیجنگ ڈائریکٹر یوسف سیل نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض فورسز نے اسٹیڈیم کے بیرونیصحن پر دھاوا بول دیا جو اولڈ سٹی میں اسکولوں کے قریب واقع ہے اور اسٹیڈیم کے فرشپر گیس بم برسائے۔

قابل ذکر ہے کہ یہحملہ اپنی نوعیت کا پہلا نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی مختلف ٹیموں کے میچز اور ٹریننگکے دوران ایسا ہوتا رہا ہے۔

ایک اور تناظر میںاسرائیلی قابض فوج نے پیر کی شام قلقیلیہ کے مشرق میں واقع عزون قصبے سے ایکنوجوان کو گرفتار کیا۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے32سالہ علی عمران حسین کو اس وقت گرفتار کیااور ان کی گاڑی ضبط کر لی جب وہ ایک فوجی چوکی سے گذر رہے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی