چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد ابراہیمی میں آئندہ جمعہ جمِ غفیر حاضر ہو، سمیرہ حلایقہ

منگل 22-نومبر-2022

فلسطینی قانون ساز سمیرہ حلایقہ نے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ جمعہ 25 نومبر کو فجر کی نماز میں شرکت کے لیے بڑے پیمانے پر الخلیل شہر کی مساجد میں حاضر ہوں۔

ایک بیان میں،  حلایقہ نے خاص طور پر مسجد ابراہیمی میں فجر کی نماز ادا کرنے کی ترغیب دی ہے۔

ممبر پارلیمان کا کہنا تھا:”الخلیل کے دل میں فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز مہمات اور آباد کاروں کے بار بار حملوں کے بعد، ہر غیرت مند شخص کے لیے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ وہ جبر اور نسلی امتیاز کی پالیسی کو مسترد کرنے کے لیے اپنی آواز بلند کرے ۔”

انہوں نے فلسطینی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "آپ کو اپنی مساجد اور املاک کی حفاظت کرنی چاہیے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مزار پر اپنا حق ثابت کرنا چاہیے۔”

مختصر لنک:

کاپی