جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاستی جبر، فلسطینی اپنے ہاتھوں مکان مسمار کرنے پرمجبور

پیر 21-نومبر-2022

کل اتوار اسرائیلیقابض حکام نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں ایک شہری کو اس کے گھرکا کچھ حصہ مسمار کرنے پر مجبور کر دیا۔ اسرائیلی غاصب ریاست کی فلسطینیوں کے خلافمنظم ریاستی جبر کی یہ تازہ مثال ہے۔

متاثرہ شخص نےکہا کہ قابض حکام نے اسے اپنے گھر کا 45 مربع میٹر مسمار کرنے پر مجبور کیا اورکہا کہ یہ بغیر اجازت کے تعمیر کیا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق اسے تقریباً100000 شیکل کا نقصان ہوا۔

ابو فرحہ نےوضاحت کی کہ قابض حکام نے انہیں ان کے گھر کی توسیع سے روکا اور عمارت کے اجازتنامے کی ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

رواں سال کے آغازسے لے کر اب تک قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 150 سے زائدمکانات مسمار اور سینکڑوں شہریوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی