جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فورسز نے 2 فلسطینی زخمی اور متعدد اغوا کر لیے

پیر 21-نومبر-2022

اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کے روز فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو زخمی کر دیا ہے ۔ یہ واقعہ بیت لحم کے علاقے میں صبح کے وقت پیش آیا ہے۔  اسی طرح کے ایک اور واقعے میں الخلیل کے علاقے میں بھی ایک فلسطینی کو زخمی کر دیا گیا ہے۔    

مقامی ذرائع کے مطابق بیت لحم میں ایک فوجی چیک پوسٹ کے نزدیک ایک فلسطینی کو اغوا کرنے کے بعد گولی مار کر زخمی کیا گیا۔   اس فلسطینی کو یہ گولی جسم کے نچلے حصے میں لگی ہے۔        

الخلیل میں پیش آنے والے دوسرے واقعے ایک نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر زخمی کیا گیا۔  قابض اسرائیلی فوجی اس کا تعاقب کر رہے تھے کہ اس نے ایک اونچی جگہ سے چھلانگ لگانا چاہی۔ جس پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔     

 مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایذنا ٹاون میں قابض فوج نے تین فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔ ان مغویان میں باپ بیٹا بھ شامل ہیں۔ قابض فوجی ان کے گھروں کی توڑپھوڑ کر اندر داخل ہوئے۔     

 مشرقی یروشلم میں قابض اسرائیلی پولیس نے عین اللوزا کے نزدیک سیلوان ضلع میں نوجوانوں پر حملہ کیا، جس کے بعد تصادم کی صورت حال بن گئی۔   

یروشلم کے علاقے میں ہی چار فلسطینی نو عمر بچوں کو اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کاری کی اسرائیلی کارروائیاں عین اللوزا اور بیر ایوب کے علاقے کی گئیں

مختصر لنک:

کاپی