جنوبی مقبوضہمغربی کنارے کے شہر الخلیل کے وسط میں واقع باب الزاویہ کے علاقے میں اسرائیلیقابض فوج اور آباد کاروں کی فلسطینی مکینوں کے درمیان ہفتے کی شام جھڑپوں کے دورانسنگ باری سے ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگیا۔ ادھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میںبھی فلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
شہریوں اور قابضافواج کے درمیان جھڑپیں اسوقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے الخلیل کے مرکز پر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلیفوج بھاری ہتھیاروں سے لیس تھی اور اس نے فلسطینیوں کےگھروں میں گھس کر تلاشی کی آڑمیں لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی۔
ادھر کل ہفتے کو تقریباً30000 یہودی آباد کاروں نے الخلیل کے وسط میں باب الزاویہ اور بیر سبع کی گلیوںپر دھاوا بولا اور اسرائیلی قابض فوج کی حفاظت میں "یہودی تعطیلات” کیتقریبات کے دوران شہریوں اور ان کی دکانوں پر حملہ کیا۔
پرانے شہر میںمسجد ابراہیمی اسکوائر، الشہداء اسٹریٹ،اور اسامہ بن المنقیث اسکول سے بئرسبع اسٹریٹ پر واقع نام نہاد "حفرون” مقبرےتک ہزاروں کی تعداد میں آباد کار تلمودی رسم ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے۔
قابض فوجیوں نےباب الزاویہ میں شہریوں، ان کے گھروں اور دکانوں پر ربڑ کی کوٹڈ دھاتی گولیاں اورصوتی اور گیس بم برسائے جس سے درجنوں افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔