قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطینی خاندان کا گھر مسمار کر کے در بدر ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس خاندان کا گھر اسرائیلی قابض اتھارٹی نے جمعہ کے روز مسمار کیا ہے۔
مکان مسمار کرنے سے پہلے فلسطینی خاندان کے ارکان کو زبردستی نکال دیا گیا۔ حتیٰ کہ انہیں اپنا سامان گھر سے نکالنے کی بھی اجازت نہ دی گئی۔ سامان کو قابض فورسز کے اہلکاروں باہر پھینکا اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو مسمار کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ گھرہوٹل میں تبدیل کیے جانے سے پہلے البطش خاندان کی رہائش تھا۔ لیکن اس خاندان کو جبراً گھر سے بے گھر کر دیا گیا۔
الخلیل کی میونسپلٹی حکام نے البطش فیملی کو اس طرح بے گھر کرنے اور ان کے گھر کو مسمار کرنے کی مذمت کی ہے اور ان کے حق میں ہر قانونی راستہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
الخلیل میونسپلٹی نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کو بھی اس جانب متوجہ کیا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کو یہودیانے کے منصوبے کو رکوائے۔