امریکہ کے سینٹرل کمانڈ سنٹر ‘سینٹ کام’ نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کے شام میں ایک فوجی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق شمال مشرقی شام میں الخضراء فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا۔ امریکی ادارے کے مطابق حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
سینٹ کام کے ترجمان کرنل جو بوکینو کے مطابق حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔