اسرائیلی قابض فوج کی ایک عدالت نے ایک فلسطینی اور معصوم عرب بچی کی نظر بندی میں توسیع کر دی ہے۔ یہ نوعمر عرب فلسطینی بچی الخلیل شہر کے بنی نعیم ٹاون کی رہائشی ہے ۔
نظر بند کیے گئے فلسطینیوں سے متعلق امور کو دیکھنے والے فلسطینی کمیشن عوفر میں عدالت نے 16 سالہ جنت زیادت کی نظربندی میں مزید پانچ دن کا اضافہ کر دیا ہے۔
جنت زیادت نامی اس بچی کو قابض فوجیوں نے ابراہیمی مسجد کے نزدیک قائم ایک فوجی چیک پوسٹ کے پاس سے گرفتار کیا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں نے الزام لگایا تھا کہ یہ فلسطینی عرب بچی ان پر چاقو سے حملہ کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔