حماس کے ترجمان حازم قاسم نے یورپی یونین کی طرف سے اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں رام اللہ کی رہائشی 16 سالہ فلسطینی لڑکی فلہ رسمی کے قتل کی فوری تحقیقات کے مطالبے کا خیرمقدم کیا۔
جاری کردہ اخباری بیان میں حماس کے ترجمان نے یورپی یونین سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی غاصب رہنماؤں کو فلسطینیوں کے خلاف ان کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
یورپی یونین نے قبل ازیں شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے قریب اسرائیلی فوج کی جانب سے 16 سالہ فلسطینی لڑکی فلہ رسمی کے قتل کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین نے کہا: "فلہ اپنی سولہویں سالگرہ منانے والی تھی، لیکن رام اللہ کے قریب اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ اس کی المناک ہلاکت ہو گئی۔” رسمی کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔