فلسطینی وزارتِ صحت نے مغربی کنارے کے صوبے رام اللہ کے قریب اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والی فلسطینی نوجوان لڑکی کی شناخت فلہ رسمی عبدالعزیز کے نام سے کی ہے۔
وزارت کے مطابق فلہ رسمی نے (آج) منگل کو 16 سال کا ہو جانا تھا۔ اسے رملہ صوبے کے قریب بیتونیا قصبے میں اسرائیلی فوجی چھاپے کے دوران گولی مار کر گاڑی میں شہید کر دیا گیا۔
اس شہادت پر حماس نے تعزیت کا اظہار کیا اور شہیدہ کے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
حماس نے اسرائیلی جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
گزشتہ ماہ اکتوبر میں مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں قابض فوج کی گولیوں سے 9 بچوں سمیت 30 فلسطینی اپنی نذر پوری کر گئے ہیں۔
2022 کے آغاز سے اب تک قابض فوج نے مغربی کنارے اور غزہ سے خواتین اور بچوں سمیت 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔