جمعه 15/نوامبر/2024

3 فلسطینی نوجوان اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں اغوا

پیر 14-نومبر-2022

قابض اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ یروشلم میں  تین مزید فلسطینی نوجوانوں کے اغوا کی اطلاع ملی ہے۔ ان فلسطینیوں کو یروشلم کے مختلف علاقوں سے ہفتے کی شام سے اغوا کیا گیا ہے۔ قابض فورسز نے بیت لحم میں ایک فلسطینی کو گھر کی تعمیر سے روک دیا ہے۔           

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس افسروں نے فلسطینی نوجوان  محمد دعنا  کوباب العمود سے اغو کیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق محمد دعنا کو یروشلم کے پرانے شہر میں قائم کیے گئے ایک تفتشی عقوبت خانے میں بند کیا گیا ہے۔          

علاوہ ازیں دو اور فلسطینی نوجوانون کو مشرقی یروشلم  سے اغوا کیا گیا ہے۔ یہ دونوں شفعاط پناہ گزین کیمپ کے رہائشی تھے۔ جہاں سے انہیں اٹھایا گیا ہے۔          

 دوسری جانب یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے تین فلسطینی شہریون کو کئی گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا ۔ یہ واقعہ بیت دجا نامی گاوں میں پیش آیا ہے۔  یہ گاوں نابلس کے مشرق میں واقع ہے۔       

 ایک اور واقعے میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے سلسلے میں  اسرائیلی قابض فورسز نے ایک فلسطینی کو گھر کی تعمیر جاری رکھنے سے روک دیا ہے۔ اس فلسطینی کو اس حق سے ایک فوجی حکنامے کے ذریعے محروم کیا گیا ہے۔ 

یہ واقعہ بیت لحم کے ارطاس گاوں میں سامنے آیا ہے جہاں ایک فلسطینی کے  گھر کی تعمیرات جاری تھیں۔ قابض فوجیوں نے اس فلسطینی کے گھر کی تعمیر کو اسرائیلی قابض اتھارٹی کے حکام کے جاری کردہ لائسنس کے بغیر قرار دیا ہے۔   

اسی گاوں میں قابض فوج نے مقامی لوگوں کے احتجاج پر ان پر آنسو گیس کے گولے فائر کیے ۔ اس دوران مقامی فلسطینیوں اور قابض فوجیوں کے درمیان تصادم بھی ہوا

مختصر لنک:

کاپی