حماس نے مصر میں بس حادثے میں 22 قیمتی جانوں کے نقصان پر مصری عوام اور مصری قیادت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہ بس حادثہ مصر کے شمالی صوبے دقھلیہ میں ہفتے کے روز پیش آیا تھا۔
اس سلسلے میں اپنے مختصر بیان میں حماس ترجمان عبدالطیف قانو نے اپنی تحریک کی طرف سے رنج کے اس موقع پر دلی ہمدردی اور اظہار یکجہتی کیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے غفرت کی دعاکیہے جبکہ زخمیوں کی عاجلانہ صحتیابی کی دعا کی ہے۔
ہفتے کے روز بس حادثہ چلتی ہوئی بس کے ایک نہر میں جاگرنے سے پیش آیا تھا۔ مصری وزارت صحت کےمطابق یہ حادثہ آغا ٹاون کے نزدیک پیش آیا ۔ جہاں مسافر بس ہائی وے سے نہر میں جا گری۔ حادثے میں 22 ہلاکتوں کے علاوہ سات مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔