فلسطینیوں کے سماجی و معاشی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ‘یروشلم سنٹر فار سوشل اینڈ اکنام رائٹس’ نے خبردار کیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے مختلف جتھے مسجد اقصیٰ کے خلاف یہودی سازشوں کو بڑھاوا دینے کی تیار کر رہے ہیں۔
یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنے ناپاک عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے اس کی بے حرمتی کے نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کر نے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ بات جے سی ایس ای آر کے چئیرمین زیاد الحموری کے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں سامنے لائی گئی ہے۔
زیاد الحموری کا کہنا ہے ‘ یہودی آباد کاروں کے ذریعے مسجد اقصیٰ کے بارے میں نئے عقیدے کو تخلیق کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس عقیدے کی تخلیق میں یہودی ربی اور یہودی آباد کاروں دونوں سے کام لیا جا رہا ہے۔ جو مسجد اقصیٰ کے صحن میں ہیکل کی تعمیر کے لیے باقاعدہ ذہن سازی کر رہے ہیں۔
تاکہ مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کا ہدف اس راستے سے حاصل کیا جا سکے۔ اس بارے میں اسرائیلی عزائم پہلے ہی کھل کر سامنے آچکے ہیں۔ زیاد الحموری نے کہا مسجد اقصیٰ کی موجودہ صورت حال اس امر کی نشاندہی کرتی ہے۔